پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

مہنگے لوشنز اور کریموں پر ہزاروں روپے ضائع کرنے کی بجائے قدرتی غذا ئیں کھائیں اورجلدکی حفاظت کریں

datetime 10  جنوری‬‮  2015 |
سردی کا موسم جلد کو خشک اور مرجھا دیتا ہے اور اگر آپ اس سے بچاؤ کے لیے مہنگے لوشنز اور کریموں پر ہزاروں روپے خرچ کر کے اپنی جلد میں نمی واپس لانے کی کوشش کررہی ہیں تو اس سے اچھا ہے کہ آپ قدرت کے وہ نسخے آزمائیں جو آسان اور کم خرچ ہیں۔

بس ان چند مزیدار اشیاء کا استعمال جلد میں صحت مندد چمک واپس لے آتا ہے بلکہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان غذاؤں کا استعمال پورے موسم سرما میں آپ کی شخصیت کی جگمگاہٹ کو برقرار رکھے گا۔

کم عمری کا نکھار

اگر آپ کی غذا میں وٹامن اے کی مقدار کافی نہیں تو آپ کی جلد بہت زیادہ متاثر ہوگی اور اس کی کمی سے جلد خشک اور جھڑنے لگے گی، اس کے مقابلے میں یہ وٹامن مناسب مقدار میں چہرے میں عمر بڑھنے سے پڑنے والے اثرات کو قریب بھی نہیں آنے دیتا اور یہ وٹامن آپ کو سبز پتوں والی سبزیوں جیسے پالک، ساگ یا دیگر میں باآسانی مل جاتا ہے بس آپ ان سبزیوں کو ہفتے میں کم از کم ایک بار اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں۔

جھریوں کاخاتمہ

یہ تو سب کو معلوم ہے کہ ترش پھل جیسے مالٹے اور گریپ فروٹ وغیرہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ جلد کو سردی کے اثرات سے بھی بچاتے ہیں؟۔ یہ پھل سردی میں جلد میں پڑنے والے اثرات کو ختم کرتے ہیں اور ان میں ایسی ضروری غذائیت بھی شامل ہوتی ہے جو چہرے کو جھریوں سے متاثر نہیں ہونے دیتی۔

ہموار جلد

سلفر ماسکس جلد کے لیے بہترین مانے جاتے ہیں مگر اس کی معدنیات سے بھرپور غذائیں جیسے انڈے اور ادرک جلد کو اندر و باہر سے صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ سلفر ٹشوز اور کھال کی لچک کی مرمت کرکے جلد کو ہموار رکھتا ہے اور اس کے ساتھ انڈے پروٹین سے بھرپور ہونے کی وجہ سے بالوں کے لیے بھی بہترین ثابت ہوتے ہیں۔

تحفظ اور بحالی

سبز چائے جلد کے لیے ایک آل راؤنڈر قسم کا مشروب ہے جو جلد کو سیاہ حلقوں سے تحفظ دیتی ہے اور خراشوں سمیت مہاسوں کے خلاف تریاق کا کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ گرین ٹی پینے والے عمر رسیدہ افراد اپنے ہم عمر افراد کے مقابلے میں ممکنہ طور پر زیادہ چست ہوتے ہیں اور کم ہی کسی کے محتاج ہوتے ہیں۔

ملائم و لچکدار

مچھلی جیسے سالمون، ٹونا اور ٹرا ٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ آپ کی خشک جلد میں نمی کو واپس لانے کے لیے بہترین جز ہے اور اس سے جھریاں اور ڈھلک جانے والی جلد کی شکایت میں بھی کمی آتی ہے۔

جلد چکنی ہونے سے بچائیں

جھینگوں، کیکڑوں اور چربی سے پاک گوشت زنک سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جلد کو ملائم رکھنے میں مدگار ثابت ہوتے ہیں، زنک جلد میں تیل کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے اور مہاسوں کو چہرے سے دورے بھگاتا ہے۔

قدرتی سن بلاک

ٹماٹر کھانا جلد کو سورج کی نقصان دہ الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے واضح رہے کہ سورج کی شعاعوں سے جلد کو پہنچنے والا نقصان قبل از وقت بڑھاپے اور جلدی کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…