پیانگ یانگ(نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کاکہناتھاکہ شمالی کوریا کے پاس اب ہائیڈروجن بم بھی ہیں ، روایتی ایٹمی وار ہیڈ کے ساتھ ہائیڈروجن بم کی بھی صلاحیت کی وجہ سے بخوبی اپنے ملک کا دفاع کرسکتے ہیں۔شمالی کوریاکے صدر نے ملک کے ایٹمی طاقت ہونے کااعلان کردیا۔ شمالی کوریا کی سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق صدر کم جونگ ان کاکہناتھاکہ ’ہم بڑی نیوکلیئرطاقت بننے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ ہائیڈروجن اور نیوکلیئرحملوں سے ملک آزادی اور قومی وقار کا تحفظ کرسکتے ہیں جبکہ ملٹری انڈسٹری کو فعال طریقے سے مزید ترقی دیں گے‘۔کم جونگ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیاجب وہ جمعرات کو پیونگیانگ میں ہتھیاربنانیوالے پلانٹ کے معائنہ پر تھے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ملک نے واقعی ہائیڈروجن بم بنالیاہے۔ کورین صدر کے اس اعلان پر دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی کیونکہ پہلے ہی امریکہ سمیت عالمی قوتیں شمالی کوریا کے ایٹمی طاقت ہونے کاخدشہ ظاہر کررہی تھیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں