لندن(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں خوف کی علامت بن کر ابھر نے والی تنظیم اسلامک اسٹیٹ یعنی داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے ٹھکانے کا پتہ چلنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں برس اکتوبر میں عراقی فضائیہ کے حملے میں زخمی ہونیوالے داعش کے سربراہ کے بارے میں معلوم ہوگیا ہے کہ وہ کہاں ٹھہرے ہوئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ابوبکر البغدادی صحت یاب ہونے کے بعد اب لیبیا کے شہر سرت میں رہ رہے ہیں ۔ اس سے پہلے ابوبکر البغدادی نے عراق اور شام کے درمیان کئی بار سفر کیاتھا۔ یاد رہے کہ ابوبکر البغدادی کے نام سے معروف داعش کے سربراہ کا اصل نام ابراہیم عواد ابراہیم علی البدری ہے ان کو گرفتاری یا مارنے کیلئے امریکا نے 10 ملین ڈالر ز کاانعام رکھا ہے ۔