اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

روس نے فضائی حملہ کرکے تبادہی مچادی ،متعدد ہلاک

datetime 9  دسمبر‬‮  2015 |

ماسکو(نیوز ڈیسک) رقاہ میں فضائی حملے میں داعش کے کمانڈر سمیت 11دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔روس نے فضائی حملوں کے بعد شام میں داعش کے خلاف سمندر سے میزائل حملے بھی شروع کردیے۔ ادھر عراق فوج نے رمادی شہر کے بڑے حصہ سے داعش کا قبضہ چھڑالیا۔دوسری جانب روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو بتایا کہ بحیرہ روم میں موجود بحری بیڑے سے پہلی بار کروز میزائل کے ذریعے شام کے شہر رقاہ میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔میزائل حملے میں داعش کے دو اہم ٹھکانے تباہ ہوئے۔شامی ہیومین رائٹس گروپ کے مطابق رقاہ شہر کے ضلع فردوس میں بمباری کے دوران داعش کے کمانڈر سمیت 11دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ادھر عراق کے صوبے انبار میں بھی سیکیورٹی فورسز اور داعش کے جنگجووں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ عراقی سیکیورٹی فورسز نے کئی ماہ کی طویل لڑائی کے بعد رمادی شہر کے بڑے حصے کو داعش کے قبضے سے خالی کرالیا ہے اور اہم علاقے التمیم کا دوبارہ کنٹرول بھی دوبارہ حاصل کر لیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…