مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک)حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے حرم مکی بالخصوص مسجدحرام کے اہم مقامات پر نمازیوں کے باہر جانے کے لیے ہنگامی دروازے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ہنگامی راستوں کے لیے جگہ کی نشاندہی کے وہاں پر دروازے لگانے کا کام شروع کرے گی۔ مسجد حرام میں ہنگامی اخراج کی سہولت چوبیس گھنٹے میسر رہے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہنگامی اخراج کے راستے مسجد حرام کے تمام اطراف میں بنائے جائیں گے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مسجد کے اندر موجود افراد کو باہر نکلنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔ ہنگامی اخراج کے تمام راستے عمومی داخلی اور خارجی دروازوں سے فاصلے پرہوں گے اور حسب ضرورت انہیں با آسانی کھولا جاسکے گا۔ہنگامی راستوں کے ذریعے مریضوں کی مسجد سے باہرمنتقلی میں مدد ملے گی اور قریب ہی واقع اجیاد اسپتال تک پہنچانے میں سہولت مہیا ہوگی۔ مسجد میں نماز جنازہ کے موقع پر نمازیوں کی آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔ زیادہ ھجوم بالخصوص جمعہ اور عیدین کے میں مسجد کے ملازمین کو اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں بھی سہولت ملے گی۔ ہنگامی اخراج کے دروازوں کے بعد دوسرے دروزاوں کی مرمت کے کام بھی سہولت ہوگی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا
-
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ















































