برسلز(نیوزڈیسک)یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ مارٹن شلز نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ جرمن سیاستدان مارٹن شلس نے اِن خیالات کا اظہار ایک جرمن جریدے ’ڈی ویلٹ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے یہ بیان لکسمبرگ کے خارجہ امور اور مہاجرت کے وزیر ڑاں ایسلبورن کے ا±س بیان کی تائید میں دیا ہے، جس میں انہوں نے یونین کے ٹوٹنے کا اشارہ دیا تھا۔ شلس کے مطابق کوئی نہیں کہہ سکتا کہ اگلے دس برسوں کے دوران یورپی یونین اپنی موجودہ ہیت میں قائم رہ سکے گا۔ یورپی پارلیمنٹ کے صدر نے یونین کو لاحق خطرات کی واضح طور پر نشاندہی نہیں کی ہے۔