نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے غیر مسلم باشندے بغیر سفری دستاویزات کے بھی بھارت میں طویل قیام کر سکتے ہیں ۔یہ بات وزیر مملکت برائے داخلہ کیرن ریجوجو نے لوک سبھا کو ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی ۔انہوںنے کہاکہ سات ستمبر 2015ءکو حکومت سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش سے آئے ہوئے ہندو ¾ سکھ ¾ بدھ ¾ جین ¾ پارسی اور عیسائی جو 31دسمبر 2014سے قبل بھارت میں داخل ہوئے ہیں وہ اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد ہی قیام کر سکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ شہریت ایکٹ 1955کے مطابق بنگلہ دیش سے آئے ہوئے تارکین ملکی شہریت بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔