پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسجد حرام میں جانیوالے افراد کی حفاظت کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے حرم مکی بالخصوص مسجدحرام کے اہم مقامات پر نمازیوں کے باہر جانے کے لیے ہنگامی دروازے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ہنگامی راستوں کے لیے جگہ کی نشاندہی کے وہاں پر دروازے لگانے کا کام شروع کرے گی۔ مسجد حرام میں ہنگامی اخراج کی سہولت چوبیس گھنٹے میسر رہے گی۔ہنگامی اخراج کے راستے مسجد حرام کے تمام اطراف میں بنائے جائیں گے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مسجد کے اندر موجود افراد کو باہر نکلنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔ ہنگامی اخراج کے تمام راستے عمومی داخلی اور خارجی دروازوں سے فاصلے پرہوں گے اور حسب ضرورت انہیں با آسانی کھولا جاسکے گا۔ہنگامی راستوں کے ذریعے مریضوں کی مسجد سے باہرمنتقلی میں مدد ملے گی اور قریب ہی واقع اجیاد اسپتال تک پہنچانے میں سہولت مہیا ہوگی۔ مسجد میں نماز جنازہ کے موقع پر نمازیوں کی آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔ زیادہ ھجوم بالخصوص جمعہ اور عیدین کے میں مسجد کے ملازمین کو اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں بھی سہولت ملے گی۔ ہنگامی اخراج کے دروازوں کے بعد دوسرے دروزاوں کی مرمت کے کام بھی سہولت ہوگی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…