کراچی (آن لائن)بینک دولت پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے تمام بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 4 جون 2015ء کو جاری کردہ گزٹ نوٹی فکیشن کے مطابق یکم دسمبر 2016ءسے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ اس لیے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام باقی رہ جانے والے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔5 روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن کے 500 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بینک دولت پاکستان نے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ کی سیریز جاری کی تھی جس کا آغاز 2005ءمیں 20 روپے مالیت کے بینک نوٹ کے اجرا سے ہوا تھا اور اس کا مقصد بینک نوٹوں کی سیکورٹی، پائیداری اور جمالیاتی معیار میں بہتری لانا تھا۔آٹھ مختلف مالیتوں پر مشتمل نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی مکمل سیریز (5 روپے، 10 روپے، 20 روپے، 50 روپے، 500 روپے، 1000 روپے اور 5000 روپے) کے اجرا کا عمل 2008ءمیں مکمل ہو ا تھا۔کمرشل اور مائیکروفنانس بینک 30 نومبر 2016ءتک 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی وصولی اور ان تمام مالیتوں کا اتنی ہی مالیت کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں اور سکوں سے تبادلہ جاری رکھیں گے۔ تاہم ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر 2021ءتک عوام سے10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ قبول کرتے رہیں گے۔بینکوں میں پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کے تبادلے کا آخری دن 30 نومبر 2016ءہے۔ پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کی قانونی حیثیت یکم دسمبر 2016ءسے ختم ہو جائے گی جبکہ ایسے تمام بینک نوٹوں کے ایس بی پی بی ای سی کے فیلڈ دفاتر سے تبادلے کا آخری دن 31 دسمبر 2021ءہے۔
ہوشیار۔۔۔خبردار۔۔۔کون کون سے نوٹ ہونے جارہے ہیں ختم۔۔۔بڑا اعلان کردیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بٹرفلائی افیکٹ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ
-
کرپٹو ایکسچینج نے غلطی سے 44 ارب ڈالر کے بٹ کوائن صارفین میں بانٹ دیئے
-
رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اہم اعلان ہو گیا
-
ڈیفنس بل بورڈ پر نازیبا مواد چلانے والے کا ویڈیو بیان وائرل، اصل کہانی سامنے آگئی
-
پی ڈی ایم اے کا پنجاب میں بارش اور برف باری کا الرٹ
-
زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
رحمان اللّٰہ گرباز نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کردیا
-
بڑا اعلان معلومات فراہم کرنے پر 50 ہزار ڈالر انعام مقرر
-
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان
-
اسلام آبادخود کش حملے کا افغانی ماسٹر مائنڈ گرفتار، سہولتکار بھی گرفت میں آگئے
-
سام سنگ نے اپنے مشہور فون کی اپ ڈیٹس بند کر دیں
-
اینڈرائیڈ فون صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی؛ گوگل کا اہم اعلان
-
یو اے ای نے 2026 میں گولڈن ویزا اور نئی ویزا کیٹیگریز کا سلسلہ بڑھا دیا



















































