منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

اشرف غنی نے بھی ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تردید کر دی

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان طالبان رہنما ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بارے میں ’کوئی ثبوت نہیں‘ ہے۔افغان صدر طالبان کے جانب سے امیر ملا اختر منصور سے منسوب ایک صوتی بیان جاری کیے جانے کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔پیر کو افغان صدر اشرف غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا: ’منصور کی ہلاکت کے بارے میں کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’اس واقعے کا احتیاط کے ساتھ جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔‘وہ گذشتہ منگل کو کوئٹہ کے قریب ایک جھڑپ کا حوالہ دے رہے تھے۔بعض اطلاعات کے مطابق ملا منصور شدید زخمی ہیں جبکہ کچھ اطلاعات کے مطابق وہ چار طالبان عسکریت پسندوں کے ہمراہ ہلاک ہوگئے ہیں۔تاہم سنیچر کو افغانستان میں طالبان نے اپنے امیر ملا اختر منصور سے منسوب ایک صوتی بیان جاری کیا گیا جس میں انھوں نے اپنے زخمی یا ہلاک ہونے ہو جانے کی اطلاعات کو دشمن کا پرچار قرار دیا۔پیغام میں’ملا منصور اختر‘ نے کہا کہ وہ زندہ سلامت ہیں اور اپنے دوستوں کے درمیان ہیں اور وہ کبھی بلوچستان کے علاقے کچلاک نہیں گئے۔خیال رہے کہ جولائی میں افغان طالبان کے امیر ملا عمر کی ہلاکت کے اعلان کے بعد سے شدت پسند گروپ کی قیادت کا معاملہ اختلافات کا شکار رہا ہے۔ملا عمر کی جگہ ملا اختر منصور کو طالبان کا نیا امیر مقرر کیا گیا تھا۔لیکن ابتدا میں ملا عمر کے بعض حامیوں کی جانب سے اس فیصلے کی مخالفت کی گئی تھی۔تاہم رواں برس ستمبر میں افغان طالبان کا دعویٰ سامنے آیا کہ وہ تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے نئے رہنما ملا اختر محمد منصور کی سربراہی میں متحد ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…