انقرہ(نیوزڈیسک)ترک وزیر خارجہ مولود چاویس اولونے کہا ہے کہ شام اور عراق کے تنازعات پر انقرہ اور تہران حکومت کے مابین شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں مولود چاویش اولو کی طرف سے جاری ہونے والے اس تازہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کی فرقہ واریت پر مبنی پالیسیاں علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ ہی ایران کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اسے اپنی پالیسیاں بدلنے کی ضرورت ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں