انقرہ(نیوزڈیسک)روسی تیل اور گیس کی بندش،ترک صدر کا دبنگ جواب،پیوٹن کو آئینہ دکھادیا،ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ انقرہ تیل اور گیس کے لیے روس کے متبادل بھی ڈھونڈ سکتا ہے۔ طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات شدید کشیدہ ہیں،ایردوآن نے ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے اپنے ایک بیان میں قطر اور آذربائیجان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ تیل اور گیس کے دوسرے سپلائر بھی ڈھونڈے جا سکتے ہیں،ترک صدر نے کہا کہ فی الحال روس کی جانب سے ایسے اشارے نہیں ملے ہیں کہ اس واقعے کے بعد ترکی کے ساتھ توانائی کے شعبے میں اس کی پارٹنر شپ پر کوئی اثر پڑے گا، تاہم انقرہ حکومت اس کے باوجود نئے سپلائر ڈھونڈے گی۔