پرتھ (نیوز ڈیسک) جنوبی بحر ہند کے ساحلی علاقے ایک بارپھر لرز اٹھے علاقے میں 7.1 ایکٹر اسکیل کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے تاہم ماہرین کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کسی قسم کا جانی ومالی نقصان دیکھنے میں آیا ہے ۔ آسٹریلین سونامی وارننگ سنٹر کی جانب سے کہاگیا ہے کہ فی الحال اس زلزلے سے کسی قسم کی سونامی کاکوئی امکان نہیں ہے ۔ زلزلے کا مرکز بحر ہند کے ساحلی علاقوں کی ٹیکٹانک پلیٹس بتایا گیا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں