ریاض ( آن لائن ) سعودی عرب میں ریموٹ کنٹرول کی مدد سے چلائے جانے والے ڈرون طیاروں کی پروازوں پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔ غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی شہری دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون طیاروں میں لگے جدید ترین کیمرے جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال ہونے کے ساتھ معمول کی پروازوں کے لیے لیے بھی خطرے کا موجب بن سکتے ہیں۔ لہٰذا ڈرون طیاروں کے کسی بھی قسم کے استعمال کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔شہری دفاع کے ایک عہدیدار نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مقامی سطح پر نگرانی اور دوسرے مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ڈرون طیاروں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ان میں سے بعض ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارے کھلونوں کے طورپر استعمال ہوتے ہیں جو بیرون ملک سے منگوائے جاتے ہیں، مگر ان کے استعمال سے نہ صرف جاسوسی کی کارروائیوں کا خدشہ ہے بلکہ ان کی وجہ سے پروازوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جاسوسی کی روک تھام اور مملکت میں پرازوں کے تحفظ کے تناظر میں ڈرون طیاروں پرپابندی عاید کی گئی ہے۔سعودی شہری دفاع کے ایک عہدیدار عبدالحلیم البدر کا کہنا ہے کہ “ہر سائز، شکل اور قسم کے ڈرون طیاروں پر پابندی کا مقصد سعودی عرب کی فضائ کو محفوظ بنانا ہے۔ شہریوں کی جانب سے ڈرون طیاروں کے استعمال پر دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں