کراچی(نیوز ڈیسک)رواں سال جولائی تا نومبر 2015ءسیمنٹ انڈسٹری کی مقامی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.64فیصد اضافہ ہوا۔ مقامی کھپت 12.2 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اس عرصے میں 10.56ملین ٹن تھی۔ جولائی تا نومبر 2015ءبرآمدات کے ضمن میں ریکارڈ25.73 فیصد کم ہوکر 2.56 ملین ٹن رہ گئیںجو گزشتہ سال 3.45ملین ٹن تھیں۔ مجموعی طور پرگزشتہ برس کے مقابلے میں ان 5ماہ کے دوران شرح نمو 5.46 فیصد رہی۔ سیمنٹ انڈسٹری کی مجموعی فروخت 14.77 ملین ٹن جولائی 2015ئ تا نومبر 2015ءتک رہیں جو گزشتہ برس اسی مدت کے لیے 14 ملین ٹن تھیں۔ جولائی تا نومبر 2015میں شمالی علاقے میں قائم ملوں کی مقامی مارکیٹ میں فروخت میں 10.17ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 14.6فیصد زیادہ ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں