واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ نے کہاہے کہ کیلیفورنیا کے علاقے سان برنارڈینو میں ایک سوشل سینٹر پر اپنے شوہر رضوان فاروق کے ہمراہ حملہ کرنے والی خاتون تاشفین ملک کو امریکی ویزا پاکستان سے جاری کیا گیا تھا اور وہ ممکنہ طور پاکستانی شہری ہی تھیں،امریکی میڈیاکے مطابق اس حملے کی تحقیقات کرنے والے ادارے ایف بی آئی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہاکہ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ 28 سالہ سید رضوان فاروق اور ان کی 27 سالہ ساتھی تاشفین ملک کا اس حملے میں مقصد کیا تھاجبکہ دہشت گردی کے امکانات کو فی الحال مسترد نہیں کیا جا سکتا اور ’ملنے والے ثبوتوں سے حقیقت تک پہنچنے میں مدد ملے گی،بیان میں کہاگیاکہ رضوان اور تاشفین نے پولیس پر 76 جبکہ پولیس نے جواب میں 380 گولیاں چلائیں۔