بلغراد (نیوزڈیسک)امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز،عرب ممالک سے بڑا مطالبہ کردیا،امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے داعش کی سرکوبی کے لئے شامی اور عرب ملکوں کی فوج پر مشتمل بری دستے شام بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔یورپی انجمن برائے تعاون و سیکیورٹی کے وزارتی اجلاس کے موقع پر جان کیری کا کہنا تھا کہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے بری فوج کی تیاری کے بغیر اس تنازع کو صرف فضائی حملوں کے ذریعے مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ میری تجویز ہے کہ اس مقصد کے لئے عرب ملکوں اور شامی فوج پر مشتمل زمینی دستے تیار کئے جائیں جو داعش کے خلاف زمینی آپریشنز میں شرکت کریں۔جان کیری نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ شامی فوج سے ان کی مراد بشار الاسد کی سرکاری فوج ہے یا پھر اپوزیشن پر مشتمل اپوزیشن فورسز، کیونکہ امریکا تو بشارالاسد کی اقتدار سے بیدخلی چاہتا ہے تاکہ بحران کا عبوری حل نکالا جا سکے اور بشار الاسد کی حامی فوج اس معاملے میں یقیناً اپنے سربراہ کا ساتھ دےگی۔