ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان افغانستان میں کیاکررہاہے ؟ امریکہ نے پاکستان پرسنگین الزام لگادیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)پینٹا گون کے ایک سابق اعلی عہدیدار نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبا ن کو پاکستان کی جانب سے مالی اور لاجسٹک سپورٹ جاری ہے طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں اورنئے طریقہ کار استعمال کرنے کی وجہ سے 2016بہت زیادہ پریشان کن ثابت ہوسکتا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان ،افغانستان اور وسطی ایشیا کیلئے سابق ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف ڈیفنس ڈیوڈ ایس سڈنی نے رواں ہفتے کانگریس کی ایک سماعت کے دوران قانون سازوں کوبتایا کہ کابل او ر خوست میں ہونیوالے حالیہ حملوں میں حقانی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کے اشارے ملتے ہیں۔افغانستان میں طالبان کی طرف سے استعمال ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی بڑی مقدار سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان کے پاس افغانستان میں ضرورت پڑنے پر فوجی سامان منتقل کرنے کیلئے پاکستان میں انکے ڈپواور دیگر ذرائع موجود ہیں۔انکا کہنا تھاکہ طالبان کی طرف سے بڑھتے ہوئے حملوں اوراستعمال کی جانے والی حکمت عملی ،تکنیک اور طریقہ کارکی وجہ سے 2016پریشان کن ثابت ہوسکتا ہے



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…