سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلوی پارلیمنٹ نے دہشت گردی میں ملوث دوہری شہریت رکھنے والے افراد کی شہریت منسوخ کرنے کیلئے قانون سازی کردی ہے ۔ گذشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ میں پاس کیاگیا قانون دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کیے گئے اقدامات میں سے ایک ہے ۔آسٹریلوی اٹارنی جنرل کے مطابق قانون کا نفاذ محدود پیمانے پر کیاجائیگا۔اندازے کے مطابق 90 کے قریب آسٹریلوی شہری داعش جیسی شدت پسند تنظیموں کے ہمراہ لڑ رہے ہیں ۔خیال کیاجارہاہے کہ تقریباً 45 کے قریب افراد ایسے ہیں جو دوہری شہریت اختیار کرچکے ہیں ۔ آسٹریلیا کو اپنے ملک میں موجود مشرق وسط میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش کے حامیوں کی وجہ شدید خدشات لاحق ہیں ۔ اٹارنی جنرل برانڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ داعش کے ہمراہ اور دہری شہریت والے آسٹریلوی ملک سے غداری کررہے ہیں اور آسٹریلوی شہری ہونے کے حق دار نہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی سربراہی میں بنایا گیا قانون آسٹریلیا میں دہشت گردی کے کیخلاف جنگ میں مددگار ثابت ہوگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں