نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سوشل میڈیا پر چیٹنگ پکڑی گئی ،بھارتی وزیر اعظم نے تامل ناڈو کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کی فوٹو شاپ کی ہوئی تصویر ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ پر بھی پوسٹ کردی۔لیکن مودی جی بھول گئے کہ سوشل میڈیا کے دور میں کچھ نہیں چھپتا ،چاہیے وہ فوٹو شاپ کی ہوئی تصویریں ہی کیوں نہ ہوں۔جی ہاں ، مودی جی کی پوسٹ کی ہوئی تصویر میں کھڑکی سے نیچے نظر آنے والا سارا منظر دھندلا نظر آرہا ہے۔ مودی جی کی یہ چوری ٹوئٹرز یوزرز کی عقاب نظروں سے نہ بچ سکی۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارت کے پریس انفارمیشن بیورو نے مودیجی کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں تامل ناڈومیں سیلاب سے ہوئی تباہی کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھایا گیا ہیاور جہاز کی کھڑی سے سیلاب کی تباہ کاری بہ آسانی نظر آرہی ہے۔اس بارے میں پریس انفارمیشن کا کوئی موقف تو سامنے نہ آیا ، البتہ فوٹوشاپ کی گئی تصویر ایک گھنٹے کے اندر ڈیلیٹ کردی گئی۔ ایک سینئر آفیشل کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کے controversy سے بچنے کے لیے تصویر ڈیلیٹ کی گئی ہے۔یہ متنازعہ تصویر پریس انفارمیشن بیورو کے فوٹوز سیکشن میں بھی دستیاب نہیں ہے، لیکن تصویر کا اسکرین شاٹ ، ٹوئٹر پر خوب موضوع بحث بنا ہوا ہے۔