کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک)پولیس نے کیلی فورنیا میں معذوروں کے مرکز پر ہونے والے حملے کی رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق حملہ آور میاں بیوی کا واقعے سے پہلے کوئی جرمانہ ریکارڈ نہیں۔پولیس نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر برنارڈینو میں فلاحی مرکز پر حملے کی رپورٹ پیش کر دی جس میں پولیس چیف کے مطابق سین برنارڈینوفائرنگ کے واقعے میں حملہ آوروں کے پاس 1600 گولیاں تھیں تاہم انہوں نے 65 سے 75 گالیاں فائر کیں جب کہ حملہ آوروں نے حفاظتی جیکٹس بھی پہن رکھے تھے۔ رپورٹ کیمطابق معذوروں کے مرکز پر حملہ کرنے والے 2 حملہ آور میاں بیوی ہیں جن کا اس واقعے سے قبل کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں۔پولیس کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہیکہ حملے میں استعمال ہونے والے 4 پستول بھی قانونی طور پر خریدے گئے۔ پولیس نے ملزم جوڑے کے گھر سے 12 پائپ بم نما ہتھیار برآمد کیے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز برنارڈینو میں معذوروں کی دیکھ بھال کے مرکز میں فائرنگ کی گئی تھی جس میں 14 افراد ہلاک ہوئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے حملہ آور میاں بیوی ہلاک ہوگئے جن کی شناخت فاروق اور خاتون کی تشفیق ملک کے نام سے ہوئی۔