بلغراد(نیوزڈیسک) ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہوتی نظر آرہی ہے جس میں واقعے کے بعد پہلی بار ترکی اور روسی وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلغراد میں ہونے والی کانفرنس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان غیررسمی ملاقات ہوئی جس سے یہ امید ہوچلی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں کمی آئے گی۔ ترک وزارت خارجہ کے حکام کا غیرملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہے جب کہ بلغراد کے سفارتی حلقوں نے بھی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی تھی جب کہ روس ترکی کے ساتھ فوجی تعلقات منقطع کرکے اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کرچکا ہے اس کے علاوہ روسی صدر نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی کو روسی طیارہ مار گرانے پر بار بار پچھتانا ہوگا۔
ترکی روس کشیدگی،دھمکیوں کے دوران بہت بڑا بریک تھرو
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘
-
کوکین ڈیلر انمول پنکی کے سنسنی خیز انکشافات، شوبز شخصیات اور سیاستدانوں کے نام بتادیے
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
تبو نے بالی ووڈ کی خوفناک حقیقت بے نقاب کردی
-
بڑا کریک ڈاؤن ! 10غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سیل کردیا گیا
-
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان
-
عالیہ بھٹ کو کانز فلم فیسٹیول میں شرمندگی کا سامنا
-
فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ کیوں مارا وجہ سامنے آگئی
-
حکومت کا گاڑیوں کی خریداری آسان بنانے کا فیصلہ
-
چین میں داخلے پر پابندی کے باوجود امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بیجنگ کیسے پہنچے؟
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کے معاملے پر مریم نواز کا ایکشن
-
دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے پاکستان کے 3 بڑے شہروں کیلئے پروازیں معطل کر دیں



















































