اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

روس نے ترکی اورداعش کے تعلقات بارے بڑادعوی کردیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوزڈیسک)روس نے ترکی اورداعش کے تعلقات بارے بڑادعوی کردیا.روس نے ترکی کی مخالفت میں مزید ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ملکی سطح سے ہٹ کر ترک صدر رجب طیب اردگان اور ان کے خاندان پر ذاتی حیثیت میں داعش سے تعلقات اور اس سے تیل خریدنے کے الزامات عائد کرنا شروع کر دیئے ہیں۔برطانوی جریدے”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیردفاع اناطولی انتونوف نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر اور ان کے خاندان پریہ سنگین الزام عائد کیا ہے کہ ”شام اور عراق سے چرائے گئے تیل کا سب سے بڑا خریدار ترکی ہے اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور ان کا خاندان اس مجرمانہ کاروبار میں ملوث ہیں۔“روسی وزیر نے ثبوت کے طور پر سیٹلائٹ سے لی گئی کچھ تصاویر بھی دکھائیں جن میں آئل ٹینکرز کو کسی جگہ پر کھڑے اور ایک سڑک پر جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔روسی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ تیل کے یہ ٹینکر داعش کے زیر قبضہ علاقوں سے ترکی کی جانب جا رہے ہیں۔روسی وزارت دفاع کی طرف سے بھی ایک توثیقی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ”ہم تین ایسے راستوں سے آگاہ ہیں جن کے ذریعے شام اور عراق سے چرایا گیا تیل ترکی پہنچایا جاتا ہے۔“وزارت سے جاری بیان میں مزید گیا گیا کہ ”شام میں داعش کے تیل کے انفرااسٹرکچر پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔روسی لڑاکا طیاروں نے حالیہ ہفتوں کے دوران شام میں تیل لے کر جانے والے سینکڑوں ٹینکر تباہ کیے ہیں۔ترکی نے ہمارا جنگی طیارہ اس لیے مار گرایا تھا کیونکہ وہ داعش کے شدت پسندوں سے اپنے لیے تیل کی سپلائی کو تحفظ دینا چاہتا تھا06



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…