پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان بھارت پرایٹمی ہتھیارچلانے کے لئے تیارتھا؟

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)پاکستان بھارت پرایٹمی ہتھیارچلانے کے لئے تیارتھا؟.وائٹ ہاؤس کے ایک سابق اعلی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ 1999 میں کارگل جنگ کے دوران جب پاکستانی فوج کو بھارت کے ہاتھوں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا اس وقت پاکستان نے اپنے ایٹمی ہتھیار نصب کرنے اور ممکنہ طور پر استعمال کرنے کیلئے تیار کرلیے تھے ،سی آئی اے نے اس بارے میں صدر بل کلنٹن کو خبردار کردیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سابق عہدیدار کا کہنا تھاکہ سی آئی اے کا اس بارے میں اندازہ صدر بل کلنٹن کو 4 جولائی 1999 کی روزانہ کی خفیہ بریفنگ کا حصہ تھا۔جب کلنٹن پاکستانی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے دورہ پاکستان کی تیاری کررہے تھے ۔چار جولائی 1999 کی صبح سی آئی اے نے اپنے روزانہ کے ٹاپ سیکرٹ بریف میں لکھاکہ پاکستان ممکنہ طور پر اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو استعمال کرنے کیلئے انھیں نصب کررہا ہے ۔خفیہ معلومات بہت زیادہ قابل یقین تھیں۔بروس ریڈل جو اس وقت وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل میں کام کررہے تھے ا ور نواز کلنٹن ملاقاتوں میں موجود رہے تھے نے بتایا کہ اوول آفس میں اس وقت ماحول بہت گرم تھا۔بروس ریڈل جو سابق سی آئی اے کے تجزیہ کار ہیں اور اب وہ بروکنگز انسٹی ٹیوشن میں کام کررہے ہیں نے بل کلنٹن کے سابق قومی سلامتی کے مشیر سینڈی برجر کی موت کے بعد انکشافات کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سینڈی برجر نے کلنٹن پر زور دیاتھا کہ وہ نوازشریف کی بات سنیں لیکنڈٹے رہیں۔پاکستان نے اس بحران کا آغاز کیا ہے اور اسے ہی بلامعاوضہ اسے ختم کرنا ہوگا۔صدر کو نوازشریف پر یہ بات واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ صرف پاکستان کی جانب سے واپسی کے اقدامات سے ہی بحران کو مزید بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…