جدہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں پہلی بار بینائی سے محروم افراد کے لیے راستوں کی تعمیر کے ایک منصبوے پر کام شروع کیا گیا ہے۔ حکومت نے خصوصی ٹریک کے علاوہ بصارت سے محروم افردکے لیے ایک فٹ بال اسٹیڈیم بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی اخبار کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ نابینا افراد کے لیے مخصوص ٹریک تیاری کی نگرانی شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبید الیوبی کے سپرد ہے، جنہوں نے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر اس خصوصی ٹریک کے ایک حصے اور اسٹیڈیم کا افتتاح کیا ،مختلف علاقوں میں تعمیر کی جانے والی سڑک کی کل لمبائی تین کلومیٹر ہو گی جہاں نابینا افراد سہولت کے ساتھ چل سکیں گے۔ اس کے علاوہ ملک میں پہلی بار نابینا کھلاڑیوں کے لیے خصوصی فٹ بال گراﺅنڈ کی تعمیر پر بھی کام شروع کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر نابینا افراد کے لیے سڑک مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں تیار کی جا رہی ہے تاکہ نابینا نمازیوں کو مسجد اور دیگر مقامات تک جانے میں آسانی ہو۔ اگلے مرحلے میں اس کا دائرہ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی پھیلایا جائے گا۔ تین کلومیٹر کے علاقے پر مختلف مقامات پر بنائی گئی سڑک سے جدہ میں 100 مساجد تک نابینا افراد کی رسائی آسان ہو جائے گی۔شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خصوصی افراد اور بینائی کی نعمت سے محروم افراد کے لیے سڑک اور فٹ بال گراﺅنڈ کی تیاری جیسی سرگرمیاں الحرمین الشریفین کے نگراں ادارے کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بینائی سے محروم افراد کے لیے راستے کے طریقہ کار کا تعین کرے گی۔ حکومت کی اس کاوش کے نتیجے میں عام شہریوں کو بھی خصوصی افراد اور بینائی سے محروم شہریوں کی دیکھ بھال کا جذبہ ملے گا۔
سعودی عرب سے نابیناافرادکے لئے بڑی خوشخبری آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘
-
کوکین ڈیلر انمول پنکی کے سنسنی خیز انکشافات، شوبز شخصیات اور سیاستدانوں کے نام بتادیے
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
بڑا کریک ڈاؤن ! 10غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سیل کردیا گیا
-
تبو نے بالی ووڈ کی خوفناک حقیقت بے نقاب کردی
-
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان
-
عالیہ بھٹ کو کانز فلم فیسٹیول میں شرمندگی کا سامنا
-
فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ کیوں مارا وجہ سامنے آگئی
-
حکومت کا گاڑیوں کی خریداری آسان بنانے کا فیصلہ
-
چین میں داخلے پر پابندی کے باوجود امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بیجنگ کیسے پہنچے؟
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کے معاملے پر مریم نواز کا ایکشن
-
دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے پاکستان کے 3 بڑے شہروں کیلئے پروازیں معطل کر دیں



















































