اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاک بھارت مذاکرات،انڈیانے پھرپاکستان کوگولی کراددی

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) پاک بھارت مذاکرات،انڈیانے پھرپاکستان کوگولی کراددی .بھارت نے پھر مذاکرات کے لئے پیشگی شرطیں لگانا شروع کر دی ہیں اور بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے کہا ہے کہ مذاکرات کا کوئی متبادل نہیں ہے لیکن مذاکرات کے لیے سرحدپار دراندازی کا خاتمہ لازمی شرط ہے کیونکہ جب تک دراندازی جاری رہے گی تب تک امن مذاکرات ممکن نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں سشما سوراج نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مذاکرات کو مشروط کرنے کے حق میں نہیں لیکن جب تک پاکستان سرحدپار دراندازی بند نہیں کرے گا مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان عالمی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اٹھا کر جذبات کا مظاہرہ کر رہا ہے کہ کشمیرسلگتا ہوا مسئلہ ہے حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ کشمیری عوام نے پہلے سے ہی انتخابات میں حصہ لیکر بھارت کیساتھ رہنے کو ترجیح دی ہے۔ ادھر بھارتی حکومت نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود ہے جہاں وہ وقتاً فوقتاً اپنے مقامات بدلتا رہتا ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…