جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم میں یونس خان سمیت تین پاکستانی کھلاڑ ی شامل

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2015 کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کردیا، پاکستان کے تین کھلاڑی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے البتہ ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہو سکا.ٹیسٹ ٹیم کے کپتان الیسٹرکک جبکہ ون ڈے کے کپتان جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیئرز ہوں گے،آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین اور ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انیل کمبلے کی سربراہی میں آئی سی سی نے سال 2015 کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کیا جس میں ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اورآسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کے علاوہ انگلینڈ کے جو روٹ کو ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کا انتخاب 18 ستمبر2014 سے 13 ستمبر 2015 کے دوران کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیاہے۔آئی سی سی کی سلیکشن کمیٹی ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باؤلر آئن بشپ، انگلینڈ کے سابق بلے باز مارک بوچر، آسٹریلوی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بلینڈا کلارک اور دی ہندو اوراسپورٹس اسٹار کے ڈپٹی ایڈیٹر جی وسواناتھ پر مشتمل تھی۔آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم میں پاکستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے تین تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ڈیوڈ وارنر(آسٹریلیا)، الیسٹرکک (کپتان)، کین ولیمسن(نیوزی لینڈ)، یونس خان(پاکستان)، اسٹیون اسمتھ(آسٹریلیا)، جو روٹ(انگلینڈ)، سرفرازاحمد(پاکستان، وکٹ کیپر)، اسٹورٹ براڈ(انگلینڈ)، ٹرینٹ بولٹ(نیوزی لینڈ)، یاسر شاہ(پاکستان)، جوس ہیزلووڈ(آسٹریلیا) اور ہندوستان کے روی چندرن ایشون کو بارھویں کھلاڑی کے طورپر شامل کیا گیاہے۔الیسٹر کک کو ٹیم کاکپتان مقررکیا گیا ہے جبکہ انگلینڈ جو روٹ اور فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ کو بھی شامل کیا گیاہے، اسٹورٹ براڈ اس سے قبل چار دفعہ 2009 ، 2011،2012 اور 2014 میں آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں منتخب ہوئے تھے جبکہ الیسٹرکک ٹیسٹ ٹیم میں چوتھی دفعہ شامل ہوئے ہیں اور بطور کپتان 2013 کے بعد دوسری دفعہ کپتان مقرر ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ ور ڈیوڈ وارنر مسلسل دوسری دفعہ اس ٹیم کا حصے بنے ہیں۔آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اے بی ڈی ولیئرز کی قیادت میں آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: تلکارتنے دلشان(سری لنکا)، ہاشم آملہ(جنوبی افریقا)، کمارسنگاکارا(سری لنکا، وکٹ کیپر، اے بی ڈی ولیئرز(کپتان)، اسٹیون اسمتھ(آسٹریلیا)، روس ٹیلر(نیوزی لینڈ)، ٹرینٹ بولٹ(نیوزی لینڈ)، محمد شامی(ہندوستان)، مچل اسٹآرک(آسٹریلیا)، مستفیض الرحمان(بنگلہ دیش)، عمران طاہر(جنوبی افریقا) جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ 12ویں کھلاڑی ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…