واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی سیکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ عراق میں داعش کیخلاف ٹارگٹنگ آپریشن کیلئے امریکا نے اسپیشلا ئز فورس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سیکریٹری داخلہ ایش کارٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسپیشل فورسز عراقی حکومت کی دعوت پر عراق میں آپریشن کریگی ، اور ہم شام میں بھی یکطرفہ آپریشن کرینگے ۔ امریکا عراقی حکومت سے رابطہ کریگی ، لیکن عراق اور دیگر ممالک میں یکطرفہ آپریشن بند نہیں کریں گے ، امریکی حکام کے مطابق اکتوبر میں شمالی عراق میں داعش کے ہاتھوں 70 یرغمالیوں کو آزاد کرانے کیلئے کئے جانیوالے اسپیشل آپریشن کی طرز پر کئے جائیں گے ۔