اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

روس ثابت کردے استعفیٰ دے دوں گا

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن کو چیلنج کیا ہے کہ اگر وہ یہ ثابت کردیں کہ ترکی داعش سے تیل خریدتا ہے تو وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میرپیوتن کی جانب سے گزشتہ روز ترکی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ داعش سے تیل خریدتا ہے جس پر جوابی بیان دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ روسی صدر کی جانب سے ترکی پر لگایا گیا الزام بہتان ہے اور اگر وہ یہ ثابت کردیں تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی پرکوئی الزام عائد کرتے ہیں تو اسے ثابت بھی کرنا چاہیے اور اگر آپ کے پاس کوئی دستاویزات ہیں تو انہیں سامنے لایا جائے تاہم بہتان طرازی سے کچھ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی روس سمیت ایران، آذربائیجان، عراق، الجزائر، قطر اور نائجیریا سے تیل اور گیس خریدتا ہے تاہم روس کی جانب سے عائد کی گئی اقتصادی پابندیوں کا جواب دینے کے لئے تحمل سے کام لیں گے ، جذباتی بیانات اسٹریٹیجک سطح کی شراکت داری رکھنے والے دو اہم ملکوں کے درمیان مثبت اقدام نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ہمارے تیل حاصل کرنے کے ذرائع سب کے سامنے ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…