اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیپرا نے اکتوبر کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1روپیہ 81پیسے سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے، کے الیکٹرک اور 300یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والوں کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے کی درخواست کی نیپرا میں سماعت ہوئی، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اکتوبر کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1روپیہ 81پیسے سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کے بعد بجلی سستی کرنے کی منظوری دی،بجلی صارفین کو 21ارب روپے کے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ دوران سماعت وائس چیرمین نیپرا سی پی پی اے سے سوال کیا کہ 25میگاواٹ صلاحیت کا حامل کوئٹہ پاوراسٹیشن نیپرا سے لائسنس حاصل کئے بغیر کیسے بجلی فروخت کررہاہے ؟۔اس پر سی پی پی اے نے جواب دیا کہ گرمیوں میں شارٹ فال بڑھتا ہے تو مجبوری سے خریدنی پڑتی ہے ،نیپرا نے ہدایت کی کہ کوئٹہ پاوراسٹیشن بجلی جنریشن کا لائسنس حاصل کرے
فیول ایڈجسٹمنٹ، اکتوبرکیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 1 روپے 81 پیسے کم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
موبائل لینے کی ضد؛ پہاڑ پر بیٹے کو خودکشی سے بچاتے والدین بھی گرکر ہلاک؛ ہولناک ویڈیو
-
سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹک ٹاکر شمسو بی بی کو کس نے مارا؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف
-
بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
گٹرلائن کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازمین دم گُھٹنے سے جاں بحق
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
حکومت نے پہلے بیرونِ ملک سے چینی منگوالی اب اسی کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ
-
سکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری،ہفتہ وار چھٹی کے حوالے سے بڑا اعلان
-
بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق پمز اسپتال انتظامیہ کا اعلامیہ جاری
-
خواجہ سرا کے بھیس میں گھر میں داخل ہوکر خاتون کیساتھ زیادتی
-
راولپنڈی میں شوہر نے گھریلو ملازم اور والد کے ساتھ مل کر بیوی کوہلاک کردیا
-
26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان



















































