پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترکی کے جواب نے روس کو مرچیں لگا دیں،بڑی جنگ کا خطرہ

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(آن لائن) ترک وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک سرحدی حدود خلاف ورزی پر مار گرائے جانے والے روسی طیارے پر روس سے معافی نہیں مانگے گا۔احمد دیوا توغلو نے کہا کہ روس اس واقعے کے بعد ترکی پر لگائی گئی معاشی پابندیوں پر نظرثانی کرے گا۔ ترک وزیراعظم نے کہا کہ کہ ہم اپنافرض ادا کر رہے تھے لہذٰا ترک صدر اور نہ ہی وزیر اعظم اس واقعے پر معافی مانگیں گے۔نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن کے سربراہ سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ترکی مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کیلئے روس سے بات چیت کیلئے تیار ہے۔روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے مشیر خارجہ نے کہا کہ روسی صدر نے ترک صدر کی فون کال کا جواب نہیں دیا کیونکہ ترکی کی جانب سے اس واقعے پر معافی نہیں مانگی گئی۔روس کا اصرار ہے کہ ان کے جنگی طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے روسی جنگی طیارے کو مار گرایا تھا۔ترکی کا کہنا ہے کہ روسی جنگی طیارے ایس یو 24 نے ان کی فضائی حدود کی خلاورزی کی تھی اور اس کے پائلٹ نے ترکی کی جانب سے جاری ہونے والیکو نظر انداز کیا تھا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…