نیویارک(نیوز ڈیسک)نوکیا کی جانب سے2014 کے شروع سے جب مائیکر وسافٹ نے اس کے ڈیوائسز اینڈ سروسز کے حصے کو 7.2 ارب ڈالرز میں خرید لیا ، کوئی نیا فون تیار نہیں کیا۔رواں برس کے شروع میں نوکیا نے تصدیق کی تھی کہ وہ 2016 میں اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں واپسی آرہاہے اور اب اس کی نئی ڈیوائس کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے ۔ابھی اس فون کو نوکیا سی ایک کا نام دیا گیا ہے اور ایسے سننے میں آیا ہے کہ نوکیا کی جانب سے اس کے 2 ورژن تیار کیے جارہے ہیں ۔پہلا ورژن اینڈ رائیڈ اور دوسرا ونڈوز دس موبائل آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل ہوگا ، تاہم ابھی یہ واضح نہیں یہ امکانات بھی ہے کہ دونوں سسٹمز اس فون پر کام کریں ۔ نوکیا نے اس سے پہلے بھی ایک اینڈ رائیڈ اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا جو کہ دیکھنے میں ونڈوز فون جیسا ہی تھا۔بھی تک اس اسمارٹ فون کے فیچرز اور دیگر تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم ایک تصویر میں یہ کئی رنگوں کے ساتھ نظر ضرور آرہا ہے ۔