اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،
جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 78 ہزار 636 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کے نرخ 4 ہزار 700 روپے بڑھ گئے ہیں۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4 ہزار 30 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 24 ہزار 619 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس نرخ 47 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 561 ڈالر ہوگئے۔



















































