جمعرات‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

بیٹی کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے باپ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست راجستھان میں بیٹی کی شادی کی تقریب کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں رقص کرتے ہوئے دلہن کے والد کو دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اہل خانہ نے صدمے کے باوجود پہلے بیٹی کی شادی کی رسومات مکمل کروائیں اور پھر اسی روز ان کی آخری رسومات ادا کردیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع اُدے پور میں پیش آیا، جہاں 51 سالہ شنکر لال میگھوال اپنی بیٹی پریانکا کی شادی سے پہلے منعقدہ تقریب میں خوشی سے رقص کر رہے تھے۔ 20 نومبر کی رات اچانک ان کے سینے میں شدید درد اٹھا اور طبیعت بگڑ گئی، جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، تاہم ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

گھر والوں نے ابتدا میں شنکر لال کی اہلیہ اور بیٹی کو ان کی موت کی اطلاع دینے سے گریز کیا اور انہیں بتایا کہ وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔واقعے کی خبر ملنے کے بعد دلہا تقریباً 15 سے 20 رشتہ داروں کے ہمراہ دلہن کے گھر پہنچا، جہاں 21 نومبر کی رات تقریباً 3 بجے نکاح اور شادی کی دیگر رسومات مکمل کی گئیں۔ بیٹی کی رخصتی کے بعد اسی روز شنکر لال کی آخری رسومات بھی ادا کردی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…