بدھ‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پاکستان سے روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد میں بڑی کمی، اہم وجہ بھی سامنے آ گئی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلا م آباد (این این آئی)بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رواں سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 لاکھ 87 ہزار 298 کم پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے لیے گئے، خلیجی ممالک میں کشیدہ صورتحال، فضائی آپریشنز میں تعطل اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے پاکستانی ملازمین اور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پروٹیکٹر اینڈ امیگرنٹس اور پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں 7 لاکھ 63 ہزار 536 پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے تھے، جبکہ 2026 کے پہلے 10 ماہ میں یہ تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 238 رہی۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 لاکھ 87 ہزار 298 پاکستانی کم بیرون ملک گئے۔اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی ماہانہ اوسط تعداد بھی 63 ہزار 628 سے کم ہوکر 47 ہزار 623 رہ گئی ہے۔ سعودی عرب پاکستانیوں کی سب سے بڑی روزگار کی منڈی ہے، جہاں 2025 میں 5 لاکھ 30 ہزار 437 پاکستانی ملازمت کے لیے گئے تھے، تاہم 20 نومبر 2026 تک یہ تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 297 رہی۔قطر میں روزگار کے لیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 68 ہزار 386 سے کم ہوکر 35 ہزار 934 جبکہ بحرین میں 37 ہزار 726 سے کم ہوکر 22 ہزار 387 رہ گئی۔ متحدہ عرب امارات میں 53 ہزار 18 پاکستانی گئے، جو 2025 کے پورے سال کی تعداد 52 ہزار 664 سے قدرے زیادہ ہے۔

پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر شاہ کے مطابق امریکہ اور ایران کے تنازع کے باعث خلیجی ممالک میں کاروباری سرگرمیاں، ترقیاتی منصوبے اور سرمایہ کاری متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں کئی کمپنیوں نے نئی بھرتیوں کے منصوبے روک دیے ہیں۔ ان کے مطابق اس صورتحال سے بھارت، بنگلہ دیش اور فلپائن سمیت دیگر ممالک کے کارکن بھی متاثر ہوئے ہیں۔دوسری جانب خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور فضائی آپریشنز میں رکاوٹوں کے باعث پاکستانی ملازمین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاض اور دمام کے لیے پاکستانی سمیت مختلف ممالک کی ایئرلائنز کی مسافر اور کارگو پروازیں 30 نومبر تک منسوخ کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ دبئی ایئرپورٹ پر بھی متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اس صورتحال سے عمرہ، کاروباری اور فیملی وزٹ پر جانے والے مسافر بھی متاثر ہوئے ہیں۔شپنگ آپریشنز محدود ہونے کے باعث بندرگاہوں پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی مشکلات درپیش ہیں۔ ٹیکسی ڈرائیورز، ڈیلیوری رائیڈرز اور فری ویزا پر کام کرنے والے مزدوروں کو بھی کام کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ بعض کارکنوں کے لیے کفیل کو ادائیگیاں کرکے قانونی حیثیت برقرار رکھنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔خلیجی ممالک میں نئی بھرتیوں کی طلب کم ہونے سے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق خلیجی آجروں کی جانب سے نئے ڈیمانڈ لیٹرز موصول نہیں ہو رہے، جبکہ پہلے سے موصول ہونے والی بعض بھرتیوں کو بھی روک دیا گیا ہے۔ جن کارکنوں کے ٹکٹ، میڈیکل، پروٹیکٹر اور تربیت کے مراحل مکمل ہوچکے تھے، پروازیں منسوخ ہونے کے باعث پروموٹرز کو ری فنڈ اور دوبارہ بکنگ کے اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ادھر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر پر ممکنہ اثرات کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں سمندر پار پاکستانیوں نے تقریبا 39 سے 40 ارب ڈالر پاکستان بھیجے، جو 2024 کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ تھے۔اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے 981.6 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 815.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 592.2 ملین ڈالر اور امریکا سے 328.9 ملین ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…