بدھ‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ:‌ بیوی کی طرف سے شوہر کو گھر گفٹ کرنے کا دعویٰ مسترد کر دیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے بیوی کے نام گھر کی ملکیت برقرار رکھتے ہوئے شوہر کی اپیل خارج کرتے ہوئے شوہر کا ہبہ اور بے نامی ملکیت دونوں کا دعوی متضاد قرار دیدیا۔

جسٹس شاہد وحید نے فیصلہ تحریر کیا جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان بینچ میں شامل تھے۔عدالت عظمیٰ نے متعلقہ سب رجسٹرار اور ریونیو حکام کو ریکارڈ درست کرنے جبکہ شوہر کو بیوی کو پانچ لاکھ روپے عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے پانچ لاکھ روپے اخراجات 30 روز میں ادا کرنے کی ہدایت بھی کی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ محض رجسٹرڈ گفٹ ڈیڈ اور انتقال جائیداد کی ملکیت ثابت نہیں کرتے، ہبہ کے لیے اعلان، قبولیت اور قبضے کی منتقلی بنیادی شرائط ہیں، شوہر گھر کا ہبہ قبول کرنے کا ثبوت پیش نہ کر سکا۔ گفٹ ڈیڈ پر صرف بیوی کے دستخط اور انگوٹھے کا نشان تھا، شوہر کے دستخط موجود نہیں تھے جبکہ گفٹ ڈیڈ میں گواہوں کے دستخط کی جگہ خالی تھی، شناخت کنندہ بھی پیش نہ ہوا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق شوہر نے صلح کے لیے گھر اپنے نام منتقل کرنے کی شرط رکھی تھی، صلح کے بدلے گھر کی منتقلی آزادانہ اور بلاعوض ہبہ نہیں، بیوی اپنی جائیداد کی مکمل اور آزادانہ مالک ہے، شوہر کو خودبخود کوئی حق حاصل نہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق شوہر نے بچوں کے نام گھر منتقل کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ بچوں کا مالک نہیں، باپ کا بچوں سے تعلق کوئی ملکیتی دستاویز نہیں جس سے انکار کیا جا سکے، خاتون کو اپنے گھر کے تحفظ کے لیے 28 سال سے زائد عدالتی جنگ لڑنا پڑی۔سپریم کورٹ نے 1994 کی گفٹ ڈیڈ اور انتقال بیوی کے خلاف بے اثر قرار دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…