منگل‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

خشک سالی کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)پنجاب نے آئندہ مہینوں میں معمول سے کم بارشوں کے پیشِ نظر جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کے خدشے سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے

تمام متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے کمشنر بہاولپور، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان سمیت 9اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو باضابطہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔مراسلے میں بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور، کوٹ ادو اور بھکر شامل ہیں، اس کے علاوہ محکمہ لوکل گورنمنٹ، زراعت، آبپاشی، ماحولیات، صحت، لائیو سٹاک، جنگلات، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور ریسکیو 1122کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2026سے فروری 2027تک جنوبی پنجاب میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث خشک موسم برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ مون سون میں معمول سے کم بارشوں کے سبب زرعی زمینوں میں نمی کی کمی ہو سکتی ہے جبکہ دستیاب آبی وسائل پر بھی دبائو بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے محمد خضر افضال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر خشک سالی کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکموں کے مابین مثر رابطہ کاری یقینی بنائی جائے اور تمام اضلاع میں قائم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز میں عملے کی 24گھنٹے موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…