منگل‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

بیرون ملک ملازمت تلاش کرنے والے پاکستانیوں کیلیے اہم خبر

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

بیرون ملک روزگار کے خواہش مند پاکستانی شہریوں کے لیے حکومت نے آن لائن جابز پورٹل کی سہولت فراہم کر رکھی ہے، جہاں مختلف ممالک میں دستیاب ملازمتوں کی تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں اور بھرتی کرنے والی ایجنسیوں کی جانب سے مشتہر کردہ آسامیوں کی تصدیق بھی ممکن ہے۔

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر بیرون ملک ملازمتوں کی ہزاروں خالی آسامیوں کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے شہری نہ صرف اپنی پسند کی ملازمت تلاش کرسکتے ہیں بلکہ متعلقہ ریکروٹنگ ایجنسی کی جانب سے دیے گئے اشتہار کی قانونی حیثیت بھی جانچ سکتے ہیں۔

مروجہ طریقہ کار کے مطابق پروٹیکٹر آف ایمیگرنٹس کسی لائسنس یافتہ ریکروٹنگ ایجنسی کو بیرون ملک بھرتی کی اجازت دینے سے پہلے متعلقہ آجر کے دستاویزات کی تصدیق کرتا ہے۔ یہ دستاویزات ایمیگریشن رولز 1979 میں درج مجاز اداروں، یعنی پاکستانی سفارتخانے، متعلقہ ملک کی وزارتِ خارجہ یا پاکستان میں اس ملک کے سفارتخانے سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہیں۔

جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد ریکروٹنگ ایجنسی کو مخصوص مدت کے لیے بھرتی کا اجازت نامہ جاری کیا جاتا ہے۔ ہر اجازت نامے کا الگ نمبر ہوتا ہے، جسے متعلقہ ملازمت کے اشتہار میں درج کرنا لازمی ہے۔

اجازت نامہ جاری ہوتے ہی خودکار نظام کے ذریعے متعلقہ ملازمتیں پرمیشن ٹریکنگ نمبر (PTN) کے تحت بیورو کی ویب سائٹ پر ظاہر ہو جاتی ہیں۔ مقررہ مدت ختم ہونے یا بھرتی کا عمل مکمل ہونے پر یہ آسامیاں پورٹل سے خود بخود ہٹا دی جاتی ہیں۔

بیورو کے مطابق ان آسامیوں کے ذریعے بیرون ملک ملازمت حاصل کرنے والے افراد کی بھرتی اور ملازمت سے متعلق ذمہ داری متعلقہ ریکروٹنگ ایجنسی پر عائد ہوتی ہے۔ اگر کسی امیدوار کو ایجنسی کے خلاف شکایت ہو تو وہ بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ یا پروٹیکٹر آف ایمیگرنٹس سے رجوع کرسکتا ہے۔

بیرون ملک دستیاب ملازمتوں کی تفصیلات دیکھنے اور آسامیوں کی تصدیق کے لیے بیورو آف ایمیگریشن کے سرکاری جابز پورٹل پر اس لنک کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…