منگل‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

کراچی: اغوا برائے تاوان کیس میں گرفتار اے وی ایل سی افسر نے پولیس کے کئی بڑے نام اگل دیے

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)ملیر کینٹ پولیس کے ہاتھوں اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کے افسر رسول بخش کھٹیان نے

دورانِ تفتیش اپنے ساتھی فیصل سمیت محکمہ پولیس کے متعدد اہلکاروں کے نام بتا دیے ہیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق اغوا برائے تاوان کی اس واردات میں مبینہ طور پر اغوا برائے تاوان سیل (اے وی سی سی) کے ڈی ایس پی امجد کلیار اور ایس ایس پی اے وی ایل سی کے ریڈر محسن بھٹو بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ انکشافات کے بعد ڈی ایس پی امجد کلیار کو فوری طور پر معطل کردیا گیا، جبکہ مرکزی ملزم قرار دیے جانے والے محسن بھٹو مقدمہ درج ہوتے ہی کراچی سے فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مبینہ منظم گروہ میں اے وی ایل سی لیاقت آباد کا ہیڈ کانسٹیبل تیمور، کانسٹیبل انعام، دانش عرف سمیر اور دیگر نامعلوم ملزمان بھی شامل ہیں۔تحقیقات کے مطابق ملزمان نے 11 نومبر کو شہری محمد شان کو سرکاری پولیس موبائل میں اغوا کیا اور نامعلوم ٹارچر سیل منتقل کرکے الٹا لٹکایا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ اغوا کاروں نے مغوی پر الزام عائد کیا کہ اس نے تین کروڑ روپے کا گھر فروخت کیا ہے اور رہائی کے بدلے 20 کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔ذرائع نے کہا کہ بعد ازاں معاملات طے پانے پر مغوی کے کزن آصف نے اقرا یونیورسٹی کے قریب کچرا کنڈی پر ملزمان کو ایک کروڑ روپے نقد تاوان ادا کیا، جس کے بعد محمد شان کو رہا کردیا گیا۔

تاہم ملزمان نے رقم وصول کرنے کے باوجود مزید تاوان کا مطالبہ کیا اور انکار پر مغوی کی گاڑی، آئی فون اور دیگر قیمتی سامان بھی چھین لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی امجد کلیار اے وی سی سی میں تعینات ہیں، جبکہ محسن بھٹو ایس ایس پی اے وی ایل سی کے ریڈر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محسن بھٹو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے حوالے سے جانے جاتے ہیں اور ان پر ماضی میں بھی کرپشن کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات اور مبینہ طور پر ملوث دیگر اہلکاروں کے کردار کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…