منگل‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

’میں نے 3 بار شیطان اور ایک بار جہنم کا دروازہ دیکھا‘ آنجہانی پوپ فرانسس کی خفیہ ڈائری سامنے آ گئی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) آنجہانی پوپ فرانسس نے اپنی ذاتی ڈائری میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں زندگی کے دوران تین مختلف مواقع پر شیطان کے جسمانی طور پر سامنے آنے کا تجربہ ہوا،

جبکہ ایک مرتبہ انہوں نے ’جہنم کے دروازے‘ دیکھنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ان کی نجی ڈائری کے منتخب اقتباسات حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب میں شامل کیے گئے ہیں، جس کا عنوان ’دی پرائیویٹ ڈائری آف پوپ فرانسس‘ ہے۔ اس کتاب کو ارجنٹائن کے کارڈینل وکٹر مینوئل فرنانڈیز نے مرتب کیا ہے۔ اس میں 1992 سے 2024 تک پوپ فرانسس کی جانب سے اپنی سیاہ پلاسٹک کی ڈائری میں قلم بند کی گئی تحریریں شامل ہیں۔ویٹیکن کے نظریاتی امور کے شعبے کے سربراہ کارڈینل فرنانڈیز کے مطابق پوپ فرانسس نے خود انہیں اپنی ڈائری کے مندرجات منظرعام پر لانے میں تعاون کرنے کی درخواست کی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد کارڈینل فرنانڈیز نے نئے پوپ لیو چہاردہم سے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کہیں یہ اہم تحریریں کسی گودام میں پڑی ضائع نہ ہوجائیں۔ اس پر انہیں ڈائری کے منتخب حصے شائع کرنے کی اجازت مل گئی۔کتاب کے فرانسیسی ایڈیشن کی پیشگی دستیاب نقل کے مطابق پوپ فرانسس نے 24 جنوری 2021 کی تحریر میں بتایا تھا کہ انہیں اپنی زندگی کے تین ایسے واقعات یاد ہیں جن میں انہیں محسوس ہوا کہ شیطان ان کے سامنے جسمانی شکل میں موجود تھا۔

انہوں نے ڈائری میں لکھا کہ ان میں سے دو واقعات بیونس آئرس میں آرچ بشپ کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے دوران پیش آئے، جبکہ تیسرا واقعہ چلی کے دورے کے بعد روم میں ایک ملاقات کے موقع پر ہوا۔پہلے واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے تحریر کیا کہ تقریباً 15 سال قبل جب وہ گاڑی میں گھر واپس جارہے تھے تو انہوں نے کھڑکی سے شیطان کو دیکھا۔ ان کے مطابق اس کی خوفناک ہونے کے ساتھ پُرکشش آنکھوں کا منظر آج بھی انہیں یاد ہے۔دوسرے واقعے کے بارے میں پوپ فرانسس نے بتایا کہ وہ ایک چیپل میں عبادت میں مصروف تھے کہ انہیں شعلوں جیسی دہکتی آنکھوں والا شیطان دکھائی دیا۔ تیسرے واقعے میں ان کے بقول روم میں ایک اجلاس کے دوران انہیں شیطان نظر آنے کے ساتھ اس کی آواز بھی سنائی دی۔اس کے علاوہ 7 جون 2018 کی ڈائری میں انہوں نے ایک اور غیر معمولی تجربے کا ذکر کیا تھا۔ ان کے مطابق سونے کی تیاری کے دوران ایک رات قبل انہیں ’جہنم کے دروازے‘ دکھائی دیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…