منگل‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

مس یونیورس مقابلے میں مارخور کی دھوم، پاکستانی حسینہ کا منفرد لباس توجہ کا مرکز

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مصباح ارشد نے مس یونیورس 2026ء کے مقابلے میں قومی جانور مارخور سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا

خصوصی لباس پہن کر بین الاقوامی سطح پر ملک کی ثقافت، قدرتی خوبصورتی اور قومی پہچان کو نمایاں کیا ہے۔امریکی زیرِ انتظام علاقے پورٹو ریکو کے شہر سان خوان میں 21 نومبر کو منعقد ہونے والے 75ویں مس یونیورس مقابلے کے دوران پاکستانی حسینہ نے یہ منفرد لباس زیب تن کیا، جس کا ڈیزائن پاکستان کے قومی جانور مارخور کی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا تھا۔مارخور اپنے گھومتے ہوئے خوبصورت سینگوں اور بلند و دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں رہنے کی وجہ سے دنیا بھر میں منفرد شناخت رکھتا ہے۔

یہ جانور پاکستان کے شمالی علاقوں کی جنگلی حیات کا اہم حصہ ہونے کے ساتھ ملک کی قومی علامت اور فخر بھی سمجھا جاتا ہے۔مصباح ارشد کے لباس کی تیاری کا مقصد صرف منفرد فیشن پیش کرنا نہیں تھا بلکہ اس کے ذریعے دنیا کو پاکستان کے قدرتی ورثے، جنگلی حیات اور قومی تشخص سے بھی روشناس کرانا تھا۔

پاکستانی ماڈل کے اس لباس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں، جہاں صارفین نے اس کے منفرد انداز اور ڈیزائن کو سراہتے ہوئے اسے متاثر کن قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ مس یونیورس کے 75ویں مقابلے میں دنیا کے 100 سے زائد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والی حسینائیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ مقابلے کا گرینڈ فائنل 24 نومبر کو پورٹو ریکو میں منعقد ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…