اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں طلباء کے لیے موسمِ خزاں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے تحت تعلیمی اداروں میں 10 روز تک تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
جاری کردہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق چھٹیوں کا آغاز جمعہ 20 نومبر 2026 سے ہوگا، جبکہ یہ تعطیلات اتوار 29 نومبر تک جاری رہیں گی۔ اس طرح طلباء کو اضافی چھٹی ملا کر مسلسل 10 دن آرام کا موقع میسر آئے گا۔تعطیلات کے دوران طلباء تعلیمی سرگرمیوں سے وقفہ لے سکیں گے اور انہیں سمسٹر کے بقیہ حصے کے لیے اپنی تیاری مکمل کرنے کا موقع بھی ملے گا۔
شیڈول کے تحت تمام طلباء پیر 30 نومبر 2026 کو دوبارہ اسکولوں کا رخ کریں گے، جس کے ساتھ ہی تدریسی عمل معمول کے مطابق بحال ہوجائے گا۔



















































