پیر‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

فون گیلا ہونے پر یہ 4 غلطیاں کبھی بھی مت کریں

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسمارٹ فون کا اچانک پانی میں گر جانا کسی بھی صارف کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے،

تاہم ایسی صورتحال میں گھبراہٹ کے بجائے احتیاط سے کام لینا ضروری ہے تاکہ ڈیوائس کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔اگرچہ جدید اسمارٹ فونز میں پانی سے بچاؤ کی کچھ صلاحیت موجود ہوتی ہے، لیکن انہیں مکمل طور پر واٹر پروف نہیں کہا جاسکتا۔ اسی لیے فون کو زیادہ دیر تک پانی میں رکھنا یا گہرے پانی میں گرا دینا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ جوس، چائے اور دیگر چپچپے مشروبات بھی فون کے اندرونی اور بیرونی حصوں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق فون پانی میں گر جائے تو چند عام غلطیوں سے بچنا چاہیے۔سب سے پہلے گیلے موبائل کو کسی صورت تار والے چارجر کے ساتھ منسلک نہ کریں۔ فون میں موجود نمی بجلی کے رابطے میں آنے سے شارٹ سرکٹ کا سبب بن سکتی ہے اور ڈیوائس کے اہم پرزے خراب ہوسکتے ہیں۔ اگر فون میں وائرلیس چارجنگ کی سہولت موجود ہو تو اسے استعمال کرنے سے پہلے بھی اس بات کی تسلی کرلیں کہ ڈیوائس مکمل طور پر خشک ہے۔ احتیاطاً کم از کم 48 گھنٹے تک وائرڈ چارجر استعمال کرنے سے گریز کریں۔اسی طرح پانی میں بھیگے فون کو خشک کرنے کے لیے چاولوں میں دبانا بھی مناسب طریقہ نہیں۔ چاولوں میں موجود گرد اور باریک ذرات فون کے اندر داخل ہوکر مزید خرابی پیدا کرسکتے ہیں۔ بہتر ہے کہ موبائل کو کسی خشک اور ہوا دار جگہ پر رکھ کر قدرتی انداز میں خشک ہونے دیا جائے۔

فون سے پانی نکالنے کے لیے اسے زور زور سے جھٹکے دینا بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ اس عمل سے پانی باہر آنے کے بجائے ڈیوائس کے مزید اندرونی حصوں تک پہنچ سکتا ہے، جس سے بعد میں نمی ختم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس لیے فون کو غیر ضروری طور پر ہلانے سے گریز کریں۔اس کے علاوہ ہیئر ڈرائیر یا کسی دوسرے گرم ہوا دینے والے آلے سے موبائل خشک کرنے کی کوشش نہ کریں۔ زیادہ درجہ حرارت بیٹری، اسکرین اور بیک پینل سمیت فون کے حساس اندرونی حصوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ موبائل کو قدرتی طور پر خشک ہونے دیں اور اگر پانی اندر جانے کا خدشہ ہو تو اسے مستند ٹیکنیشن سے چیک کروائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…