پیر‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

بحرین میں مقیم پاکستانیوں کے پاسپورٹ سے متعلق اہم اعلان

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بحرین میں رہائش پذیر پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ سے متعلق امور نمٹانے کا عمل مزید آسان بنانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے 29 نومبر 2026 سے پاسپورٹ کی تمام خدمات کے لیے آن لائن اپائنٹمنٹ کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کا مقصد بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو سہولت فراہم کرنا اور پاسپورٹ سے متعلق خدمات کے حصول میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ آن لائن اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کے طریقہ کار اور دیگر ضروری تفصیلات سے کمیونٹی کو جلد آگاہ کردیا جائے گا۔دوسری جانب بحرین نے اپنے ملک میں مقیم افراد کے لیے قومی صحت انشورنس پروگرام بھی باضابطہ طور پر شروع کردیا ہے۔ یہ منصوبہ بحرین کے وژن 2030 اور صحت کے شعبے میں اصلاحات کے وسیع تر پروگرام کا حصہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم کونسل آف ہیلتھ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر شیخ محمد بن عبداللہ آل خلیفہ نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد ملک کے طبی نظام کو مزید بہتر بنانا اور وہاں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین سمیت تمام رہائشیوں کو صحت کی سہولیات تک باقاعدہ رسائی فراہم کرنا ہے۔

قومی صحت انشورنس کے لازمی پیکیج میں بنیادی اور ثانوی طبی سہولیات کے علاوہ ہنگامی حالات میں علاج اور حادثات کے بعد درکار طبی نگہداشت بھی شامل کی گئی ہے۔نئے ضوابط کے تحت صحت انشورنس کو رہائشی اجازت نامے اور ورک پرمٹ کے اجرا یا تجدید سے منسلک کردیا گیا ہے، تاکہ بحرین میں مقیم افراد کو طبی تحفظ کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے اور علاج معالجے کے حوالے سے مشکلات پیش نہ آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…