ہفتہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ایران پر دوبارہ حملوں کی تیاری،نیتن یاہو نے آئزن کوٹ کو خفیہ معلومات دے دیں

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

تل ابیب(این این آئی) اسرائیل کے نگراں وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے امکان پر نئی حکومت بنانے کے لیے نامزد رہنما گادی آئزن کوٹ سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے ملاقات کے دوران ایران سے متعلق انٹیلی جنس معلومات بھی آئزن کوٹ کے ساتھ شیئر کیں۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات گزشتہ روز ہوئی۔ اس موقع پر نیتن یاہو نے ایران سے متعلق خفیہ معلومات آئزن کوٹ کو فراہم کیں تاکہ انہیں خطے کی صورت حال اور ممکنہ فوجی کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایاگیا کہ فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات ایران پر دوبارہ حملوں کے حوالے سے نیتن یاہو کے محرکات کے بارے میں آئزن کوٹ کی رائے تبدیل کرسکتی ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آئزن کوٹ کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ رومن گوفمین اس معاملے پر بات چیت کے لیے واشنگٹن کا دورہ کر رہے ہیں۔

گادی آئزن کوٹ کو نئی اسرائیلی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ نیتن یاہو اس وقت نگراں وزیراعظم کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ ایسے میں ایران پر ممکنہ دوبارہ حملوں کا معاملہ اسرائیل کی سیاسی اور سکیورٹی قیادت کے درمیان اہم موضوع بن گیا ہے۔تاہم اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں ملاقات کی تفصیلات اور فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات کی نوعیت واضح نہیں کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…