جمعرات‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

کچھ افراد نیند کے دوران اچانک ایک جھٹکے ساتھ بیدار کیوں ہوتے ہیں؟ سائنسدان اہم وجہ جاننے میں کامیاب

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) اکثر افراد کو نیند کے دوران اچانک جسم میں جھٹکا محسوس ہوتا ہے، جس کے باعث ان کی آنکھ کھل جاتی ہے۔

اس کیفیت کے بعد بیشتر لوگ حیران رہ جاتے ہیں کہ نیند میں اچانک ایسا ہونے کی وجہ کیا ہے۔طبی اصطلاح میں نیند کے ابتدائی مرحلے میں محسوس ہونے والے اس اچانک جھٹکے کو ’ہائیپینک جرک‘ کہا جاتا ہے۔ حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں نے اس کیفیت کا تعلق نیند کے مسائل اور ذہنی دباؤ سے جوڑا ہے۔آسٹریا کی پیرس لوڈرن یونیورسٹی سالزبرگ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جن افراد کو نیند کے دوران بار بار ہائیپینک جرک کا سامنا ہوتا ہے، ان میں نیند کا معیار خراب ہونے، بے خوابی اور بے چینی جیسی شکایات زیادہ دیکھی گئی ہیں۔تحقیق کے دوران آسٹریا اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے 194 افراد کو آن لائن سروے میں شامل کیا گیا۔ شرکا سے ان کی نیند کے معیار، بے خوابی، دن کے اوقات میں غنودگی، اضطراب اور ڈپریشن سے متعلق علامات کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔شرکا میں سے 96 افراد ایسے تھے جو اکثر نیند کے دوران اچانک جھٹکے سے بیدار ہوجاتے تھے اور انہیں نیند کے ناقص معیار، بے خوابی یا انزائٹی میں سے کم از کم ایک مسئلے کا سامنا تھا۔

اس کے برعکس 98 افراد پر مشتمل دوسرا گروپ صحت مند تھا اور انہیں ہائیپینک جرک کی شکایت نہیں تھی۔محققین نے دونوں گروپس کے حاصل کردہ اعداد و شمار کا تقابلی جائزہ لیا اور نتائج مرتب کرتے ہوئے شرکا کی عمر اور جنس جیسے عوامل کو بھی مدنظر رکھا۔ تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے ’پلوس مینٹل ہیلتھ‘ میں شائع کیے گئے ہیں۔ہائیپینک جرک کے بارے میں ایک عام نظریہ یہ بھی پایا جاتا ہے کہ اس کا تعلق انسانی ارتقا سے ہوسکتا ہے۔ اس تصور کے مطابق ہمارے قدیم آباؤ اجداد درختوں پر سوتے تھے اور جب نیند کے دوران ان کے پٹھے ڈھیلے پڑنے لگتے تو دماغ اسے جسم کے نیچے گرنے کے خطرے سے تعبیر کرتا تھا۔

نتیجتاً پٹھوں میں اچانک حرکت پیدا ہوتی اور وہ جھٹکے سے جاگ جاتے تھے۔اس کیفیت کے دوران بعض افراد اچانک اٹھ کر بیٹھ جاتے ہیں، جبکہ کچھ لوگوں کو چند لمحوں کے لیے ذہنی طور پر سن ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ تاہم عموماً اس جھٹکے کے بعد وہ دوبارہ جلد نیند کی حالت میں چلے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…