جمعرات‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

قرآنی آیت والا ہار پہننے پر کرینہ کپور کو قانونی نوٹس جاری

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

نئی دہلی(این این آئی)قرآنی آیت والا ہار پہننے پر بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کیمطابق مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان عباس حفیظ نے اداکارہ اور ان کی اسٹائلسٹ ریحا کپور کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔کرینہ کپور نے دیوالی کے موقع پر روایتی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جن میں ان کے گلے میں موجود زمرد کے ہار پر آیت الکرسی کندہ تھی۔عباس حفیظ نے مقف اختیار کیا کہ قرآن پاک کی آیات کو فیشن کے طور پر استعمال کرنے سے مذہبی جذبات مجروح ہوسکتے ہیں۔قانونی نوٹس میں تصاویر سوشل میڈیا سے فوری ہٹانے اور غیرمشروط عوامی معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔عباس حفیظ نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر پولیس یا عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔دوسری جانب کرینہ کپور اور ریحا کپور کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…