جمعرات‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ابرار احمد آئی سی سی ون ڈے بولرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ، نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

دبئی (این این آئی)آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد نے دو درجے ترقی کرتے ہوئے بولرز کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اعظم 661 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور سلمان علی آغا 622 پوائنٹس کے ساتھ 13ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ فخر زمان ایک درجہ ترقی کے بعد گلین فلپس کیساتھ مشترکہ طور پر 36ویں، محمد رضوان 532 پوائنٹس کے ساتھ 43ویں اور صائم ایوب چار درجے بہتری کے بعد 468 پوائنٹس کے ساتھ 64ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ شاداب خان بھی ایک درجہ ترقی کرکے 92ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔بھارت کے کپتان شبمن گل بیٹرز کی رینکنگ میں پہلے، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے ون ڈے کپتان شاہین آفریدی ایک درجہ ترقی کے بعد مچل سینٹنر کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

حارث رؤف 24ویں اور نسیم شاہ 55ویں نمبر پر برقرار ہیں جبکہ عرفات منہاس دو درجے تنزلی کے بعد 73ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں سلمان علی آغا 13ویں اور شاہین آفریدی 16ویں نمبر پر برقرار ہیں جبکہ عرفات منہاس دو درجے ترقی کرکے 143 پوائنٹس کے ساتھ 31ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی آل راؤنڈرز میں پہلے، زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…