اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)امریکہ میں شرح سود میں اضافے کے امکانات سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ گیا،
جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔آل صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ 24 قیراط سونا 10 ہزار 900 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 16 ہزار 536 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 345 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 112 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی بھی 190 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 578 روپے میں فروخت ہونے لگی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر فی اونس کی نفسیاتی حد سے نیچے آگئی۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا 109 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد 3 ہزار 940 ڈالر پر پہنچ گیا۔



















































