بدھ‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

حنا الطاف نے دورانِ پرواز مسلسل گھورنے والے شخص کی تصویر شیئر کردی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے دورانِ پرواز ایک مسافر کے مبینہ نامناسب طرزِ عمل پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی،

جس کے بعد یہ معاملہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ جہاز میں ان کے قریب بیٹھا ایک شخص مسلسل انہیں گھور رہا تھا، جس کی وجہ سے وہ دورانِ سفر شدید کوفت اور بے چینی محسوس کرتی رہیں۔حنا الطاف کے مطابق جب اس مسافر کو اندازہ ہوا کہ وہ اس کی ویڈیو ریکارڈ کررہی ہیں تو اس نے کچھ دیر کے لیے اپنا چہرہ چھپا لیا، تاہم بعد میں دوبارہ انہیں گھورنے لگا۔ اداکارہ نے اس حرکت کو انتہائی غیر مناسب اور بے شرمانہ قرار دیتے ہوئے مسافر کے رویے پر سخت ردعمل دیا۔

انہوں نے اپنی ایک تصویر بھی انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی، جس میں وہ سادہ لباس، چشمہ اور فیس ماسک پہنے طیارے میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ کیا ان کے لباس میں کوئی خرابی تھی؟ ان کا کہنا تھا کہ ایسا بالکل نہیں تھا۔واقعے کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مسافر کے مبینہ رویے پر تنقید کی جارہی ہے، جبکہ متعدد افراد نے اداکارہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

https://www.instagram.com/reel/Dfe3TJ2IEaq/?utm_source=ig_web_button_share_sheet



کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…